Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کو حراساں کرنے پر پی آئی اے منیجر سکیورٹی ملازمت سے برطرف

معاملے پر ترجمان پی آئی اے کا مؤقف دینے سے گریز
شائع 04 مارچ 2023 05:49pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے جنرل منیجر سکیورٹی خواتین کو حراساں کرنے پر ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

محتسب اعلیٰ اسلام آباد نے خاتون کی شکایت پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی آئی اے کے جی ایم سکیورٹی کو ملازمت سے بر طرف کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

محتسب اعلی نے دونوں فریقین کو سننے اور شوائد کی جانچ کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا ہے جب کہ اس معاملے پر ترجمان پی آئی اے نے اپنا مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

اسلام آباد

PIA

harassments