گورنر خیبرپختونخوا کو لکھا گیا سربمہر خط الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر جاری کردیا
گورنر خیبر پختونخوا حآجی غلام علی نے صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ملک کی اعلیٰ ترین الیکٹورل اتھارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط کو کھولنے سے انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے جمعہ کو آج نیوز کو بتایا کہ خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس کو خط موصول ہوا ہے۔
حاجی غلام علی نے کہا کہ ’سیل بند خط سیکرٹری کو لکھا گیا ہے۔ میں اسے کھولنے کا مجاز نہیں ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری چھٹی پر ہیں اور پیر کو آکر خود یہ خط کھولیں گے، خط کھولنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے تاریخ کے حوالے سے بات کی جائے گی۔
لیکن، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خط ٹوئٹر پر جاری کردیا۔
اس سے قبل ای سی پی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں 30 اپریل سے 7 مئی کے درمیان انتخابات کی تاریخ تجویز کی تھی۔
Comments are closed on this story.