Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج

جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کا مطالبہ
شائع 04 مارچ 2023 03:04pm
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی

مسلم لیگ (ن) کے لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرادی۔

وکلاء کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی گئی۔

درخواست میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے ساتھ مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔

supreme judicial council

justice mazahir ali akbar naqvi

pml n lawyers forum

Complaint