وفاقی حکومت کو اخراجات کم کرنا پڑیں گے، مفتاح اسماعیل
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معیشت کو بچانے کیلئے قربانیاں دینا ہوں گی اس سال پاکستان کو 5 ہزار ارب کا سود دینا ہوگا وفاقی حکومت کو اخراجات کم کرنا پڑیں گے۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان کو 5 ہزار ارب کا سود دینا ہوگا اور وفاق ساڑھے 7 ہزار ارب جمع کرکے صوبوں کو 43 ہزار دیتا ہے این ایف سی ایوارڈ کو تبدیل کرنے کی بات پر لوگ ناراض ہوجاتے ہیں۔
”عاطف میاں کو بھی لگادیں، کچھ نہیں ہوگا“
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اخراجات کم کرنا پڑیں گے اور معیشت کو بچانے کیلئے قربانیاں دینا ہوں گی عاطف میاں پاکستان کا بہترین اکنامسٹ ہے لیکن عاطف میاں کو بھی لگادیں، کچھ نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ 10میں سے 4 بچوں کی نشوونما پوری نہیں ہوتی 40 فیصد بچے دماغی طور پر کمزور ہوتے ہیں، 75 سال کے بعد ہم نے قوم کو بھوک سے آزاد نہیں کیا گاؤں میں جو بچہ رہ رہا ہے وہ تو 75 سال سے بحران میں ہے، پہلی بار آپ غریب ہوئے تو پیٹ میں درد ہونے لگا ہے پاکستان کے بننے کے بعد 11 سال میں 7 وزیراعظم تبدیل کئے ہیں۔
”آبادی کنٹرول کی بات کریں تو لوگ ناراض ہوجاتے ہیں“
مفتاح اسماعیل نے کہا پاکستان میں ہر سال 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیںم لیکن آپ کے پاس آپکی ضرورت کا اناج نہیں ہے اور آبادی ہے کہ دن بدن بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبادی کنٹرول کی بات کریں تو لوگ ناراض ہوجاتے ہیں پاکستان اور سوڈان میں پہلے ماہ میں 40 بچے مرجاتے ہیں لیکن امیرعلاقوں میں پیدا ہونے والے 7،8 بچے بھی نہیں مرتے۔
Comments are closed on this story.