Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی وزیر خارجہ بھارت کے رکشے میں بیٹھ گئے

ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی
شائع 04 مارچ 2023 01:32pm
تصویر: انٹونی بلنکن ٹوئٹر اکاؤنٹ
تصویر: انٹونی بلنکن ٹوئٹر اکاؤنٹ

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی بھارت میں رکشے میں بیٹھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں قائم امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤںٹ سے ایک ویڈیو شئیرکی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطار میں کھڑے رکشوں میں سے ایک میں انٹونی بلنکن بیٹھ جاتے ہیں۔

رکشے ایک طویل چکر مکمل کرکے کے دوسرے مقام پر انٹونی بلنکن کو چھوڑ دیتے ہیں، جبکہ اس دوران وہ رکشے کی سواری سے خوب لطف اندوز بھی ہوئے۔

واضح رہے امریکی وزیر خارجہ اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں انہوں نے بھارت پہنچے کی چند تصاویر ٹوئٹر پر شئیر کی تھیں جس میں وہ مہمان نوازی پر بھارت کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

india

USA

Antony Blinken