Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب انتخابات: سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیلئے متفرق درخواست دائر

الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب فریق
شائع 04 مارچ 2023 12:05pm
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات کرانے کے حکم پر عملدرآمد کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منیر احمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق صدر مملکت نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ مقرر کردی، سپریم کورٹ نے تمام اداروں بشمول نگران حکومت کو الیکشن کےلئے کمیشن کی معاونت کا حکم دے رکھا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب لاہور ہائیکورٹ پیش ہوکر معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تمام اداروں اور نگران حکومت کو الیکشن کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دے۔

Supreme Court

Lahore High Court

punjab election

azhar siddique