Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: پتنگ فروش ڈیلرز، پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی، 42 افراد گرفتار

گرفتار افراد سے پتنگیں، ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں بنانے والا خام مال برآمد
شائع 04 مارچ 2023 11:33am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

لاہورمیں پولیس نے پتنگ فروش ڈیلرز اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 42 افراد کو گرفتارکرلیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ لسٹڈ و ریکارڈ یافتہ 11 پتنگ فروش ڈیلر اور31 پتنگ باز گرفتارکیا ہے جن میں رفیق، کاشف، عثمان، عمر، کبیر وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان سے 2423 پتنگیں، 47 ڈور کی چرخیاں، 55 ڈور کی پینیاں برآمد کی گئی ہے، جبکہ ہزاروں پتنگیں بنانے والا خام مال بھی برآمد کرلیا گیا۔

مزید کہا کہ ملزمان نے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلاٸی کرنے کا اعتراف کیا ہے جن پر مقدمات درج کرلئے گئے اور پتنگ فروش ڈیلروں، پتنگ بازوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جاٸے گا۔

پاکستان

lahore