Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں بلیک آؤٹ سے بچنے کیلئے کوئی انتظام نہیں، جائزہ رپورٹ جاری

نیپرا نے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی کارکردگی جائزہ رپورٹ جاری کر دی
شائع 04 مارچ 2023 11:02am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور کے الیکٹرک کی کارکردگی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ترسیلی نظام کو بہتر نہیں کیا اور بلیک آؤٹ سے بچنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ این ٹی ڈی سی سسٹم خرابیوں کودور کرنے میں زیادہ وقت لیتی رہی ہے، جبکہ کمپنی نے نئے پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کے بروقت اقدامات نہیں کئے ہیں۔

مزید بتایا کہ سست روی سے سستی بجلی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی ہے اور ترسیلی نظام کی بہتری میں تاخیرسے کیپسٹی پیمنٹس بڑھیں، جبکہ سسٹم وولٹیج کی خلاف ورزیوں اور فریکونسی عدم توازن کا شکاررہی، این ٹی ڈی سی بجلی ترسیل کے11 ترجیحی منصوبے تاخیرکا شکارہوئے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے آئی لینڈ موڈ میں آپریٹ کرے کیونکہ آئی لینڈ موڈ آپریشن سے کراچی میں بلیک آؤٹ نہیں ہوگا ساتھ ہی کے الیکٹرک کے سسٹم میں موجود پرانے آلات کی بروقت تبدیلی کی سفارش بھی کر دی۔

nepra

پاکستان

K-Electric