Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامونکی: خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے
شائع 04 مارچ 2023 09:36am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کامونکی میں مبینہ پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث 3 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے، ملزمان گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔

تھانہ لدھیوالہ وڑائچ گوجرانوالہ کی پولیس سنگین نوعیت کے مقدمات کے 3 خطرناک ملزمان کو برآمدگی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ خونی پلی پر ملزمان کے 5 ساتھی ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑوا کر فرار ہوگئے۔

جس کے بعد ضلع بھر کی ناکہ بندی کی گئی جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ ہرپوکی نہر پر ڈی ایس پی خالد محمود ملک اور ایس ایچ او زبیر سیال نے ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کی جہاں پر ملزمان کا پولیس سے سامنا ہوگیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ڈی ایس پی خالد محمود ملک نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان گھروں میں واردات کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناتے تھے، چند روز قبل بھی ملزمان نے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ، تھانہ تتلے عالی اور تھانہ اروپ کے علاقوں میں گھروں میں واردات کے دوران ماں بیٹی سمیت خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ذیشان عرف شانی، عامر اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔

خطرناک ملزمان کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Police Encounter

robbers killed

kamoke

DSP khalid mehmood malik