Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے تمام کارکنان جیلوں سے رہا

جیل بھرو تحریک میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا سلسلہ جاری
شائع 04 مارچ 2023 08:37am
اسد عمر اور شاہ محمود قریشی جیل سے رہائی کے بعد
اسد عمر اور شاہ محمود قریشی جیل سے رہائی کے بعد

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی، لاہور اور ملتان سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت تمام کارکنان کو جیلوں سے رہا کردیا گیا۔

جیل بھرو تحریک میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔

شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے رہا

اٹک جیل سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کیا گیا۔ جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شاہ محمود کا استقبال کیا

اسد عمر ڈسٹرکٹ جیل راجن پور سے رہا

راجن پور ڈسٹرکٹ جیل سے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسدعمر سمیت دیگر کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری شاہ پور جیل سے رہا

راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری کو شاہ پور جیل سے رہا کردیا گیا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صاقت عباسی کو بھی سرگودھا جیل سے رہائی مل گئی۔

حافظ آباد سے 41 اور لودھراں سے 15 کارکنان رہا

عدالتی حکم پر حافظ آباد سے 41 اور لودھراں سے 15 کارکنوں کو جیلوں سے رہا کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد جیلوں کے باہر موجود تھی۔

رہائی ملنے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پھولوں کا ہار پہنایا گیا۔

عمرسرفرازچیمہ اور 24 کارکن ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے رہا

سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ اور پی ٹی آئی کے 24 کارکن ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے رہا کردیا گیا۔

ناٸب صدر پی ٹی آٸی عرفان اللہ خان نیازی، ضلعی سرپرست اعلی پی ٹی آٸی رفیق احمد خان نے عمر سرفراز چیمہ اور دیگر رہا ہونے والوں کا شاندار استقبال کیا، پھول کی پتیاں ڈالی اور پی ٹی آٸی اور کپتان عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

Shah Mehmood Qureshi

Lahore High Court

Asad Umer

pti leaders

Jail Bharo Tehreek