Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے ساتھ ”معزز“ کا لفظ لکھنا درست نہیں، جسٹس قاضی فائز

معزز کا لفظ ججز کے ساتھ استعمال ہوسکتا ہے، کسی ادارےکیلئے نہیں، سپریم کورٹ
شائع 03 مارچ 2023 07:00pm

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ساتھ ”معزز“ کا لفظ لکھنا درست نہیں۔

سپریم کورٹ میں اسٹیٹ لائف کےملازم کی پنشن کیس کی سماعت میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ساتھ معزز کا لفظ لکھنا درست نہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دوران سماعت وکیل نے باربار معززعدالت کا لفظ استعمال کیا، آئین میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کیلئے معزز کا اعزازی لفظ نہیں لکھا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اعلی عدلیہ کیلئے آئین میں استعمال زبان ہی استعمال کی جائے، برطانیہ میں اعلی عدلیہ کے ساتھ معززکا لفظ استعمال نہیں کیا جاتا، اداروں کا نام لیتے ہوئے معزز کہنا درست نہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کیلئے بھی معزز کا لفظ استعمال نہیں ہوا، معزز کا لفظ ججز کے ساتھ استعمال ہوسکتا ہے، کسی ادارے کیلئے نہیں۔

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan

faiz isa