Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدلیہ نے سمجھوتہ کیا تو نواز شریف کے خلاف فیصلے اۤئے، خواجہ اۤصف

ساری سازشیں ناکام ہوئیں،نواز شریف وطن واپس اۤئیں گے، خواجہ اۤصف
شائع 03 مارچ 2023 06:34pm

وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ اۤصف نے کہا ہے کہ عدلیہ سمجھوتے کا شکار ہوئی پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلے اۤئے۔

گوجرانوالہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کئی سازشیں کی گئیں لیکن ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی، ہم منزل کو پہنچیں گے اور قائد نواز شریف واپس وطن اۤئیں گے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ اۤصف نے کہا کہ ایک فراڈیا اورنوسرباز کی ساری سازشیں ناکام ہوگئیں، آخر سازش جیل بھرو تحریک کی تھی، خود ضمانت کرالی اور کارکنوں سے کہا کہ جیلوں میں جائیں، کسی نےان کی بات نہ مانی،100کارکن گرفتارہوئے۔

Nawaz Sharif

imran khan

mariyam nawaz