Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملاکنڈ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انٹری پوائٹس پر رجسٹریشن سیاسی اثرو رسوخ پر ہونے لگی

خواتین کو سہولت دیکرانٹری میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے، عوام کا مطالبہ
شائع 03 مارچ 2023 03:34pm

ملاکنڈ میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انٹری پوائٹس پرمشکلات کا سامنا کرنے والی خواتین نے کہا کہ رجسٹریشن سیاسی اثرو رسوخ پرہوتی ہے۔

بٹ خیلہ میں قائم بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹریشن پوائٹس پر آنیوالے خواتین کئی کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد بھی مایوس لوٹنے لگیں ہیں، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹری سیاسی اثرورسوخ پرہورہی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرکا کہنا ہے کہ اسٹاف اور کاؤنٹرز کی کمی کا ادراک ہے اور استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

عوام نے مطالبہ کیا کہ خواتین کی انٹری کو بڑھانے کے لئے اقدامات کے ساتھ خواتین کو سہولت فراہم کرکے انٹری میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔

خیبر پختونخوا

Benazir Income Support Programme

Malakhand