Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے تاریخیں تجویز کردیں

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر کو خط ارسال
شائع 03 مارچ 2023 02:56pm

الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے 30 اپریل سے 7 مئی کی تاریخیں تجویز کر دیں اور اس بارے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ممبران کمیشن اور سیکرٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کردی جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لئے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن آپکے جواب کا منتظر ہے۔

ECP

اسلام آباد

punjab

President Arif Alvi

Sikander Sultan Raja

punjab election

Politics Mar 3 2023