Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات میں سنو فیسٹیول کا انعقاد، ملک بھرسے سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا

فیسٹیول میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے مختلف قسم کے اسٹال لگائے گئے
شائع 03 مارچ 2023 02:59pm

سوات کے سیاحتی مقام گبین جبہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاح پہنچ گئے۔

سنو فیسٹیول میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے مختلف قسم کے اسٹال، بچوں کیلئے جھولے لگائے گئے تھے اور بچوں نے جھول کر لطف اٹھایا جبکہ سخت سردی میں پشتو موسیقی نے سماں باندھ لیا۔

سنو فیسٹیول میں کھلاڑیوں نے رسہ کشی، ٹگ آف وار، ماس ریسلینگ اور ویفٹ لفٹنگ کے دلچسپ کھیل پیش کئے۔

خیبر پختونخوا

Swat