Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ، ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان پکڑے گئے

ملزمان نے ڈکیتی کی 4 وارداتوں میں خواتین سے زیادتی کا اعتراف کیا
شائع 03 مارچ 2023 01:10pm
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)
آرٹ ورک: محمد عبیر (آج نیوز)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے نوٹس پر گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عامر، ذیشان شانی اورساجد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ عامر اور ذیشان سگے بھائی ہیں۔ ملزمان نے ڈکیتی کی 4 وارداتوں میں خواتین سے زیادتی کی تھی۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ملزمان قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے اور متاثرہ خواتین کو انصاف دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

Gujranwala

Rape Case