Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکوں پر تشدد کرنیوالے 25 رکنی گینگ کا سرغنہ کراچی سے گرفتار

گینگ کو کئی نام سے آپریٹ کیا جاتا تھا
شائع 03 مارچ 2023 11:52am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

لاہورکے مختلف اسکولوں کے باہر لڑکوں پر تشدد کرنیوالے 25 رکنی طالب علموں کے گینگ کے سرغنہ فخر زمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو گرفتارکیا ہے اور اس سے پہلے گروہ کے 8 ارکان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ 25 رکنی طالب علموں کا گروہ مختلف اسکولوں کے باہر لڑکوں پر تشدد کرتا تھا۔ گینگ کو 102 کے نام سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک نوجوان پر تشدد کے الزام میں گینگ پر مقدمہ درج کرکے 2 طالب علموں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف اسکولز کے کم عمر طالب علموں نے گروہ بنایا، گروہ کے دیگر افراد کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

چند روز قبل ملزمان نے ایک طالب علم کو اسنوکر کلب میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا ملزمان تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے خوف و حراس پھیلاتے تھے۔

lahore

punjab

Karachi Police

School Gang