Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردم شماری میں تمام افراد کو باقاعدگی سے شمار کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ کی تمام وزراء کو مردم شماری سے متعلق عوام کو آگاہی دینے کی ہدایت
شائع 03 مارچ 2023 11:19am
تصویر/فائل
تصویر/فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری میں تمام افراد کو باقاعدگی سے شمار کیا جائے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ خانہ شماری اور گھرکے تمام افراد شمار ہوں۔

مراد علی شاہ کی زیرصدارت مردم شماری پر اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، صوبائی سیکریٹریز اور تمام کمشنرزو ڈپٹی کمشنرزوڈیولنک پرشریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چاہتا ہوں مردم شماری میں تمام افراد کو باقاعدگی سے شمار کیا جائے مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے سب خود کو شمار کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈجیٹل مردم شماری ہے اورٹیبلٹ کے ذریعے ڈیٹا کا اندراج کیا جارہا ہے مردم شماری آگاہی مہم کو تیزکیا جائے اوردیہی سطح پرتمام افراد کے گھر اور اس میں رہنے والوں کی گنتی یقینی بنائیں۔

CM Sindh

sindh