Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کو اچانک بریک لگ گیا

اس ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 18 روپے 47 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2023 05:01pm
فوٹو — آئی این پی
فوٹو — آئی این پی

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 6.63 روپے کی بڑی کمی کے بعد ڈالر 278 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

اس ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 18 روپے 47 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 283 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 18.98 اضافے سے 285 روپے 9 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان

ڈالر

pakistani rupee

USD VS PKR