Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس اور سینئر ترین جج صاحبان کو دھمکی ناقابل قبول ہے، فواد چوہدری

پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 03 مارچ 2023 09:54am
فوٹو۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔ اے پی پی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‏سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج صاحبان کو دھمکی ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس معاملے پر آج غور کریں گے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ آج پاکستان دنیا میں تنہا ہے، قریب ترین دوست ممالک اس لیے حکومت کو مدد دینے سے گریزاں ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے عوام کو منظور نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں کے باوجود دوست ممالک سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ہیں۔

موجودہ حکومت نے خود کو بدترین حکومت ثابت کیا ہے، مسرت جمشید چیمہ

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت نے خود کو پاکستان کی تاریخ کی بدترین حکومت ثابت کیا ہے، ان کے دور میں مہنگائی کے 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، الیکشن کمیشن اور حکومت انتخابات سے مسلسل بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ چور ٹولہ عوام کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ‏ہماری برآمدات مسلسل کم ہو رہی ہیں اور ہر روز کوئی صنعت بند ہو رہی ہے، لاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک تیزی سے انارکی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اسلام آباد

Supreme Court of Pakistan

Fawad Chaudhary

pti leaders

Musarrat Jamshed Cheema