Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدلیہ مخالف بیان بازی پر اعظم نذیر تارڑ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عدالت اعظم نذیر تارڑ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے، استدعا
شائع 03 مارچ 2023 09:41am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

عدلیہ مخالف بیان بازی پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

اعظم نذیر تارڑ کے خلاف درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف بات کی، وفاقی وزیر قانون نے اعلیٰ عدلیہ کے الیکشن سے متعلق لیے گئے ازخود نوٹس کو ایڈوینچر قرار دیا، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس کی قیمت قوم چکائے گی یہ الفاظ واضح طور پر عدلیہ مخالف بیانیہ ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ججز قانونی اور آئینی نکات پر اپنی رائے پر کاربند رہنے کے پابند ہیں، ججز کی قانونی رائے پر سیاسی بیان بازی عدلیہ کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہے، عدلیہ مخالف بیان بازی پر وفاقی وزیرقانون کو عدالت طلب کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اعظم نذیر تارڑ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Lahore High Court

law minister

Azam Nazeer Tarar

Anti judiciary rhetoric