Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے اتحادی حکومت کی کوششیں جاری

آئی ایم ایف کو ایک ماہ میں مانیٹری پالیسی کا اجلاس پھر بلانے کا عندیہ
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2023 08:58am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول معاہدے کے لئے اتحادی حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔

ورچوئل مذاکرات میں مزید کیے گئے پیشگی اقدامات سے آگاہ کردیا گیا۔

ورچوئل مذاکرات میں آئی ایم ایف کو شرح سود 3 فیصد بڑھا کر 20 فیصد کرنے کے اقدام پر بریفنگ دی گئی۔

مانیٹری پالیسی کو مزید سخت رکھنے کی یقین دہانی کروا دی، مارکیٹ ڈریون ایکسچینج ریٹ برقرار رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے توانائی شعبے میں سرچارج لگا کر 335 ارب روپے اکھٹے کرنے کے اقدام سے بھی آگاہ کر دیا۔

آئی ایم ایف کو ایک ماہ میں مانیٹری پالیسی کا اجلاس پھر بلانے کا عندیہ دے دیا گیا۔

7 ہزار 640 ارب روپے کا نظرثانی شدہ سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے بھی یقین دہانی کروائی گئی۔

کسان پیکج اور برآمدی شعبے کیلئے بجلی بلوں پر سبسڈی ختم کرنے سے متعلق بھی بتا دیا۔

اسٹاف لیول ایگریمنٹ: پیشگی اقدامات پر آئی ایم ایف کو رپورٹ پیش

دوسری جانب وزارت خزانہ نے ورچول میٹنگ میں آئی ایم ایف کو اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے حوالے سے طے شدہ پیشگی اقدامات پر رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے نہ صرف شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا بلکہ آئندہ ماہ مانیٹری پالیسی میں مزید سخت اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

اسٹاف لیول ایگریمنٹ کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کردی جائے گی۔

ڈالر کی قدر کے تعین کے حوالے سے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ یقینی بنایا جائے گا اور حکومت ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے خدشات پر امریکی ڈالر انٹر بینک میں 18 روپے 98 پیسے اضافے کے ساتھ 266 روپے کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال بجلی صارفین سے سرچارج بڑھاکر 335 ارب روپے کی وصولی کی جائے گی۔ 76 کھرب 40 ارب روپے کے ایف بی آر ریونیو ہدف کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

ساتھ ہی حکومتی اقدامات سے بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے آمدن میں اضافہ اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔

وزیرخزانہ نے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں بے بنیاد قرار دے دیں

ادھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں بے بنیاد قرار دے دیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف عناصر ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، امید ہے اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے، اقتصادی اعشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے معاشی تباہی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا لیکن شکر ہے ان سے جان چھوٹ گئی، سابق وزیرا عظم کی تباہی کو ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

Staff Level Agreements