Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے افغان مہاجرین کریک ڈاؤن پربات کر رہے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

"مہاجرین کوایسی جگہ نہ بھیجا جائے جہاں ظلم کا سامنا ہو"
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2023 08:54am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کریک ڈاؤن پربات کر رہے ہیں اِنہیں ایسی جگہ نہ بھیجاجائے جہاں ظلم کا سامنا ہو۔

نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور پاکستان میں جمہوری، آئینی و قانونی اصولوں کی حمایت کرنے بکے ساتھ ہی آزادی اظہار کی اہمیت کو اجاگر کرتے رہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ انٹرنیٹ تک رسائی جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے اہم ہے پاکستان سے افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر بات کررہے ہیں افغان مہاجرین کو ایسی جگہ نہ بھیجا جائے جہاں ظلم وستم کا سامنا ہو۔

نیڈ پرائس نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور جنگ کے خاتمے کیلئے دنیا بھرکے ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

afghanistan

پاکستان

Ned Price

afghan citizen