Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی اے سی : ریٹائرڈ ججز، بیورو کریٹس، جرنیلز کو پلاٹ، پینشنز اور مراعات کا ریکارڈ طلب

آڈٹ حکام آئندہ ہفتے تمام ریکارڈ فراہم کریں، ملک ڈوب رہا ہے، چیئرمین کمیٹی
شائع 01 مارچ 2023 05:35pm

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ریٹائرڈ ججز، بیورو کریٹس، جرنیلز کو پلاٹ، پینشنز اور مراعات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ریٹائرڈ ججز، بیوروکریٹس، جرنیلز کو پلاٹ، پینشنز اور مراعات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے سی ڈی اے کی جانب سے ریکور کئے گئے پلاٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے، آڈٹ حکام آئندہ ہفتے ریٹائرڈ ججز، بیوروکریٹس، جرنیلز کو پلاٹ، پینشنز اور مراعات کا تمام ریکارڈ فراہم کریں۔

کمیٹی اراکین نے کہا کہ ایک لاکھ 50 ہزارگاڑیوں کو مفت تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔ شیخ روحیل کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائزپیدل چل سکتےہیں تو باقی کیوں نہیں۔

چیئرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ہزاروں لیٹرمفت تیل، موناٹائزڈ پالیسی انجوائے کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی اے سی نے سرکاری گاڑیوں میں مفت پٹرول استعمال ہونے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

PAC