Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس گئی

تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 109 رنز پر ڈھیر
شائع 01 مارچ 2023 03:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔ کرک انفو

آسٹریلیا کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس گئی۔

اندور میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم صرف 33.2 اوورز میں 109 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلوی اسپنرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادئیے اور یوں بھارتی ٹیم نے اپنی ہی دوا کا مزہ چکھ لیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ویرات کوہلی سب سے زیادہ 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کا ہوم گراؤنڈ پر یہ پانچواں کم ترین ٹوٹل ہے۔/

آسٹریلوی اسپن بولر میتھیو پال کوہنیمن نے 5، نیتھن لائن نے 3 اور ٹاد مرفی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ ابتدائی 2 ٹیسٹ میچوں میں اسپن وکٹس ہونے پر سوشل میڈیا پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا جار ہا تھا۔

test series

india vs australia

indore

all out