Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کل سے دوبارہ ورچوئل مذاکرات متوقع

ورچوئل مذاکرت میں پاکستان کو مزید شرائط کا سامنا پڑے گا
شائع 01 مارچ 2023 10:02am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کل دوبارہ ورچوئل مذاکرات متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مذاکرات سے قبل بجلی بلوں کی وصولیاں کے عمل، سیلزٹیکس میں اضافے اور مانٹری پالیسی میں اضافے کے اعلان کی شرائط سامے آئی ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی کرنا ہوگا ساتھ ہی مانٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہوگا۔

مزید کہا کہ شرح سود مہنگائی کے تناسب سے مقررکرنے پر بھی اتفاق کرنا پڑی گی اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16مارچ کی بجائے 2 مارچ کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی اور کمیٹی کے اجلاس کے فیصلےسے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان

IMF