Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹلی کشتی حادثہ: روزگارکیلئے جانیوالی پاکستانی خاتون کھلاڑی بھی جاں بحق

شاہدہ رضا ہاکی اور فٹبال کی کھلاڑی تھیں
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2023 10:16am
-سفارت خانہ لاشیں منتقل کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ - تصویر/ فیس بک
-سفارت خانہ لاشیں منتقل کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ - تصویر/ فیس بک

اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستان کی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئیں۔

شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں پھر پاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہیں، ان کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سے تھا، وہ روزگار کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

پاک فیڈریشن اٹلی کے ذمہ داروں کا جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے کلابریا کا دورہ کیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ لیبیا اور اٹلی میں کشتیاں ڈوبنے کے 2 واقعات پیش آئے۔

لیبیا میں تین جبکہ اٹلی میں کشتی ڈوبنے سے دو پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارت خانے میتوں کی پاکستان منتقلی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

دوسری جانب خاتون کھلاڑی کی خالہ زاد بہن نادیہ نے میڈیا کو بتایا کہ شاہدہ کوئٹہ کی رہائشی ہیں اور ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں، وہ ہاکی اور فٹ بال دونوں کھیلتی تھیں ساتھ ہی قومی ٹیم کی نمائندہ کرچکی تھی اور پاک فوج کی ٹیم کا حصہ رہ چکی ہیں۔

نادیہ کا کہنا تھا کہ شاہدہ کی چند برس پہلے شادی ہوئی تھی لیکن اپنے شوہر سے علیحدگی ہونے کے بعد وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی، جس کے وہ یورپ جانے کی خواہشمند تھی، جس نے ان کی جان لے لی۔

قومی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا کی موت پرخواتین کے حقوق پر آواز بلند کرنے والی تنظیم ’عورت مارچ‘ کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان

Shahida Raza