Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس کی امریکا کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے سے باضابطہ علیحدگی

روس ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری تیز کر سکتا ہے، مغربی میڈیا
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2023 09:03am
امریکا اور روس کے درمیان معاہدے پر 2010 میں دستخط ہوئے تھے- تصویر/ روئٹرز
امریکا اور روس کے درمیان معاہدے پر 2010 میں دستخط ہوئے تھے- تصویر/ روئٹرز

روس باضابطہ طور پر امریکا کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے سے الگ ہوگیا ہے۔

روسی صدر نے نیواسٹارٹ معاہدے کی معطلی کے قانون پر دستخط کردیئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر2010 میں دستخط ہوئے تھے۔

مغربی میڈیا کے مطابق روس ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری تیز کر سکتا ہے۔

اس سے پہلے روسی صدر نے امریکا کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیواسٹارٹ معاہدہ معطل کررہے ہیں۔

روس کے اقدام پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس نے ایٹمی ہتھیاروں کے کنڑول بارے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کا نیواسٹارٹ معاہدے میں شرکت کو معطل کرنا افسوسناک ہے اور ہم غور سے دیکھ رہے ہیں کہ روس کیا کرنا چاہتا ہے۔

russia

USA