Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کا صحافیوں پر تشدد، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

چیف جسٹس عامر فاروق نے اۤئی جی پولیس اور کمشنر سے جواب طلب کرلیا
شائع 28 فروری 2023 07:19pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

چیف جسٹس اسلام اۤباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اۤئی جی پولیس اسلام اۤباد اور کمشنر کو طلب کرلیا ہے۔

اسلام اۤباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے میڈیا کو احاطہ عدالت میں داخلے سے روکا تھا۔

پولیس نے عمران خان کی پیشی کی کوریج کے لئے اۤنے والے صحافیوں کو دھکے دیے اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کی جانب سے سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ثاقب بشیر سمیت صحافی ذیشان سید، صحافی ادریس عباسی اور عباس شبیر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کوریج کےلئے عدالت اۤنے والے صحافیوں پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی پولیس اسلام اۤباد اور چیف کمشنر کو طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام اۤباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے اسسٹنٹ کمشنرکی عدالت میں موجودگی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر احاطہ عدالت میں کیا کرنےآئے، چیف کمشنروضاحت دیں۔

imran khan

Islamabad High Court

Media