Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کا فیصلہ حالات کو بہتر یا پھر سنگین کر دے گا، شیخ رشید

پاکستان ڈیفالٹ رسک اور غریب ڈیتھ زون میں داخل ہو گیا ہے، سابق وفاقی وزیر
شائع 28 فروری 2023 06:38pm
سابق وفاقی وزیر اور سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید احمد۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر اور سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید احمد۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ حالات کو بہتر بنا دے گا یا سنگین کر دے گا۔

ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے لکھا کہ موڈیزنے پاکستان کی ریٹنگ مزید گرا کر اسے سی اے اے 3 کر دیا ہے، پاکستان کے لئے بیرونی قرضوں کا حصول مزید مشکل ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاخیر پر سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ حالات کو بہتر بنا دے یا سنگین کردے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بھی معاملات طے نہیں ہو پا رہے، پاکستان ڈیفالٹ رسک اور غریب ڈیتھ زون میں داخل ہو گیا ہے۔

Sheikh Rasheed

ٹویٹر

Supreme Court of Pakistan

Elections