Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب سے ہلکی پھلکی نوک جھونک کیوں ہوئی؟ حارث نے بتا دیا

واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے آٹھ اوور میں پیش آیا۔
شائع 28 فروری 2023 05:35pm

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے ساتھ ہلکی پھلکی نوک جھونک میں ملوث پائے گئے۔

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیل میں مکمل طور پر غلبہ حاصل کیا اور قذافی اسٹیڈیم میں 110 رنز کے بھاری مارجن سے جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا۔

ویسے تو کھیل پوری اسپورٹس اسپرٹ کے ساتھ کھیلا گیا، تاہم، رائٹ ہینڈر اور پاکستان کے نائب کپتان نے میچ کے دوران ایک ہلکا پھلکا مکالمہ بھی کیا۔

یہ واقعہ یونائیٹڈ کی اننگز کے 8ویں اوور میں پیش آیا، جب شاداب کو ڈیوڈ ویز نے آؤٹ کیا۔ شاداب نے فیصلے پر ریویو لیا جو ان کے خلاف گیا۔

جب وہ واپس جا رہا تھے تو حارث بھاگتے ہوئے ان کے پیچھے آئے، اور بظاہر ہلکے مزاح میں کچھ بولا۔

بدلے میں اسلام آباد کے کپتان نے حارث کو ایک طرف دھکیل دیا اور مایوسی میں واپسی کی۔

کھیل کے بعد حارث نے یہ کہہ کر اپنے عمل کا دفاع کیا کہ ان کے اور شاداب کے درمیان پچ کے اندر اور باہر بہت اچھے تعلقات ہیں اور انہوں نے جو کچھ بتایا تھا اس کا انکشاف بھی کیا۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ اپنے کسی دوست کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں۔“

”یہ مزہ تھا، جس کا ہم نے بطور ٹیم گراؤنڈ پر لطف اٹھایا۔ چیزوں کو واضح کرنے کے لیے، ہمارے میدان کے اندر اور باہر اچھے تعلقات ہیں۔ ہم عام طور پر کھیل کے دوران یا اس کے بعد تفریح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم کچھ عرصے سے پاکستان کے لیے اکٹھے کھیلے تھے اور میں نے اسے (شاداب) سے کہا تھا کہ آج کا آؤٹ آپ کے مقدر میں ہے۔“

Lahore Qalandars

islamabad united

Haris Rauf

shadab khan

PSL 8