Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب حکم ملے گا الیکشن کروادیں گے، کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

'اب پی سی بی لائٹس کا خرچہ خود برداشت کرے گا'
شائع 28 فروری 2023 02:28pm

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب بھی حکم ملے گا الیکشن کرا دیں گے۔ کسی کے ساتھ کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی۔

لاہور میں اکبر چوک انڈر پاس و فلائی اوورمنصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کی ’جیل بھرو تحریک‘ سے متعلق کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی کارکنان بہت زیادہ تعداد میں ہوں گے اس نظریے پر کچھ لوگوں کو دیگر شہروں کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کتںنے کارکن جیلوں میں ہیں یا شاہ محمود قریسش اور اسد عمر کی جیل میں تلخ کلامی کے متعلق کچھ معلوم نہیں۔

پاکستان سپرلیگ سیزن 8 سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہورمیں گزشتہ میچ کے دوراں صرف لائٹس کے کرائے کی مد میں 60 کروڑ روپے خرچ کئےگئے۔ اب پی سی بی سے معاہدہ ہوگیا ہے، تمام لائٹس کا خرچہ پی سی بی خود برداشت کرے گا۔

pti

PCB

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi

Jail Bharo Tehreek