Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش

کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئی
شائع 28 فروری 2023 11:50am
فوٹو۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔ سوشل میڈیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کی درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد حسن نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس جواد حسن نے معاملے پر فل بینچ بنانے کی سفارش کر دی، کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئی۔

یاد رہے کہ شہباز گل نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مریم نواز خود کو چیف الیکشن کمشنر سمجھ رہی ہیں، شہباز گل

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز خود کو چیف الیکشن کمشنر سمجھ رہی ہیں، وہ کہتی ہیں پہلے انصاف ہو گا پھر الیکشن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کے والد کو چور کہا گیا اب دوسروں کو بھی چور کہا جائے، سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے مگر بی بی نے پہلے ہی فیصلہ سنا دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہمجھے مڈل کلاس سے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، میں ای سی ایل سے نام نکلوا کر باہر گیا پھر واپس بھی آیا، میرے اوپر جعلی مقدمے بنائے گئے۔

pti

ECL

Lahore High Court

PM Shehbaz Sharif