برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
سندھ ہائیکورٹ نے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے برنس روڈ کی بندش کا ضلعی انتظامیہ کے دونوں نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے 3 روز میں برنس روڈ کی سٹرکیں بحال کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ برنس روڈ اور اطراف کی سڑکوں کو اصل شکل میں بحال کریں، تمام تر کرسیاں، میزیں اور تجاوزات ہٹائی جائیں، برنس روڈ کو عام ٹریفک کے لئے مکمل بحال کیا جائے۔
مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا 2 دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو 7 روزمیں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی سٹرک کو بند کرنے کی کوئی وضاحت نہیں دے سکے، متعلقہ اتھارٹی کے بغیر نوٹیفکیشن کا اجراء غیرقانونی ہے۔
Comments are closed on this story.