Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: ایپل کی مینوفیکچرنگ فیکٹری میں آگ لگ گئی

'فیکٹری کا سب سے بڑا شیڈ جل گیا جہاں تمام پیداوار ہوتی ہے'
شائع 28 فروری 2023 09:52am
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی ضلع میں فون بنانے والی معروف کمپنی ایپل کی مینوفیکچرنگ فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق جنکلامیٹا گاؤں میں کام کرنے والے تقریبا 750 افراد آگ لگنے کے فورا بعد باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

فیکٹری ممیں فائبر، چادریں اور اسفنج ذخیرہ ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی اور پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

آگ لگمنے کے بعد ایپل کوکیبل فراہم کرنے والی کمپنی فاکس لنک نے اپنی پیداوارروک دی ہے۔

رینی گنٹا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے رام چندر نے بتایا کہ دوپہر ایک بج کر 15 منٹ پر فوکس لنک کی ایک تنصیب میں آگ لگ گئی جہاں کیبلز تیار کی جاتی ہیں۔ افائربریگیڈ کی بروقت آمد سے یہ بات یقینی ہوئی کہ آگ صرف ایک شیڈ تک محدود رہے اور دوسرے دو شیڈوں میں نہ پھیلے جہاں کھانے کی جگہ اور باورچی خانہ قائم ہے۔

انہوں نے کہا، ’تینوں میں سے سب سے بڑا شیڈ جل گیا جہاں تمام پیداوار ہوتی ہے۔‘

ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ کمپنی نے ابھی تک باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی کیونکہ وہفائراوربجلی کے محکموں سے رابطہ کرکے نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 1986 میں قائم ہونے والا فاکس لنک کیبل اسمبلنگ، کنیکٹرز، پاور مینجمنٹ ڈیوائسز اوربیٹری پیک ڈیزائن، بناتا اور فروخت کرتا ہے۔

اس کا صدر دفتر تائیپے میں ہے جس کی دنیا بھر میں 15 سے زیادہ ڈیزائن ، مینوفیکچرنگ اور فروخت کی سائٹس ہیں۔

india

fire

Apple