Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد یونائیٹڈ 90 رنز پر ڈھیر، لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 میں چوتھی کامیابی سمیٹ لی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے لاہور کی جارہانہ بولنگ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے
شائع 27 فروری 2023 10:52pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں لاہور قلندرز نے شاندار آل راؤند کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں چوتھی جیت اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 16ویں میچ میں لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں دفاعی چیمپیئن کی جانب سے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے گئے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم لاہور کے 201 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتے اسلام آباد کی ٹیم 14ویں اوور میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی اننگز

لاہور کی جانب سے عبدا اللہ شفیق نے شاندار 45، فخر زمان 36 اور وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز 33 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔

بولنگ میں اسلام آباد کے ٹام کرن تین، کپتان شاداب خان دو اور حسن علی ایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

میچ کی دوسری اننگز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے لاہور کی جارہانہ بولنگ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔ دو بار پی ایس ایل چیمپیئن کے رحیم اللہ 23، کولن منرو 18 اور ٹام کرن 10 رنز بنا کر وکٹ گنواں بیٹھے۔

اپنے ہدف کا شاندار دفاع کرتے ہوئے قلندرز کے ڈیوڈ وییزے تین، سکندر رضا اور راشد خان دو، دو جب کہ زمان خان اور حارث رؤف ایک، ایک کھلاڑی کو پویلیئن بھیج سکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی اور آج کی کامیابی کے بعد لاہور کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پر آگئی ہے۔

Lahore Qalandars

Gaddafi Stadium

islamabad united

PSL 8