Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکمرانوں نے جو کرنا ہے کرلیں عمران خان کی محبت کم نہیں ہوگی، فرخ حبیب

میں خود فیصل آباد سے اپنی گرفتاری پیش کروں گا، پی ٹی آئی رہنما
شائع 27 فروری 2023 05:15pm
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب۔ فوٹو — اسکرین گریب
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب۔ فوٹو — اسکرین گریب

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے جو کرلیں، عمران خان کی محبت کم نہیں ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ راجن پور میں پی ٹی آئی کے امیدوار اکثریت سے کامیاب ہوئے، ووٹرز کو معلوم ہے پی ٹی آئی کو اسمبلی میں جانا، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، مہنگائی کے باعث عوام کا گزارا مشکل ہوگیا ہے۔

جیل بھرو تحریک میں اپنی گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان رضاکارانہ طور پر جیل جا رہے ہیں، میں خود فیصل آباد سے اپنی گرفتاری پیش کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے جو کرنا ہے وہ کرلیں عمران خان کی محبت کم نہیں ہوگی، ملک میں تنقید کرنا بھی جرم بن چکا ہے، تنقید کرنے پر لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اداروں کو تباہ کر رہے ہیں، آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات ہونا چاہئیں، الیکشن کمیشن اور دونوں گورنز بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئین پاکستان سے متعلق کیس سنا جا رہا ہے، ججز کو متنازع بنانے والوں نے اپنے منہ پر کالک ملی ہے، البتہ ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

pti

Farrukh Habib

lahore

Jail Bharo Tehreek