Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

14 سالہ معذور لڑکی سے زیادتی کا ملزم پکڑا گیا

متاثرہ لڑکی ملزم کی زیادتی سے ایک بچے کی ماں بن چکی ہے، پولیس
شائع 27 فروری 2023 03:12pm

پولیس نے 14 سالہ معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے تھانہ شالیمار کی حدود میں درندگی کی انتہا ہوگئی، جہاں ایک سفاک ملزم 14 سالہ معذور لڑکی کو مبینہ طور پر 11 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اور اس دوران متاثرہ لڑکی ایک بچے کی ماں بھی بن گئی۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے زیادتی کا مقدمہ 11 ماہ بعد درج کرایا گیا، مقدمہ لڑکی کی ممانی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم جاوید 14 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا اور غائب ہوجاتا، معذور لڑکی ملزم کی زیادتی سے ایک بچے کی ماں بن چکی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم جاوید گزشتہ روز لڑکی سے زیادتی کرنے آیا تو پہلے سے موجود پولیس ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

lahore

Rape Case