Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکے نے مبینہ طورپر اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو میسج کرنیوالے دوست کو قتل کردیا

ملزم نے مقتول کے نازک اعضاء کاٹنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں، پیروں کی انگلیاں بھی کاٹ دیں
شائع 27 فروری 2023 03:17pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

بھارتی ریاست حیدرآباد میں 22 سالہ لڑکے نے مبینہ طورپر اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو میسج کرنے اوراس سے بات کرنے والے دوست کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نوین نے ہولناک اقدام میں مبینہ طور پرمقتول کا سرقلم کرکے اس کا دل بھی نکال لیا لیکن پھربھی بدلے کی آگ کم نہ ہوئی تومقتول کے نازک اعضاء کاٹنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں بھی کاٹ دیں۔

دوست کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد ملزم گرفتاری پیش کرنے کے لیے خود پولیس اسٹیشن چلا گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکراسپتال منتقل کردی، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نوین، کرشنا اورلڑکی ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے او دونوں کو ہی ساتھی لڑکی سے پیار ہوگیا، تاہم نوین نے پہلے اظہارمحبت کیا اور دونوں نے ڈیٹنگ شروع کی۔ پولیس نے اے این آئی کو بتایا کہ چند سالوں بعد جوڑے میں بریک اپ ہوگیا۔

بعد ازاں لڑکی اور کرشنا کے درمیان دوستی ہوگئی تاہم نوین تعلقات ختم کرنے کے بعد بھی مسلسل لڑکی کے ساتھ رابطے میں تھا اور اسے میسج اور کال کرتا رہا تھا جس سے کرشنا بری طرح پریشان تھا۔

دونوں میں 17 فروری کو اس معاملے پر جھگڑا ہوا اور نوین نے کرشنا کو گلا دبا کرقتل کردیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر لاش کی تصاویر کھینچ کر واٹس ایپ پر اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو بھیجیں۔

india

Crime