روسی صدر یوکرین پرقابو پانے کیلئے پُریقین ہیں، سی آئی اے ڈائریکٹر
امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کا کہنا ہے کہ روسی صدرولادیمیر پوتن کو یقین ہے کہ وہ اپنی فوجی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین پر قبضہ کر لیں گے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے ٹی وی انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روسی صدر نے نومبر میں ہونے والی اپنی میٹنگ میں تکبر کا اظہارکیا تھا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت یوکرین میں تہلکہ مچا دیں گے، ساتھ ہماری پورپی اتحادیوں پر بھی قابو پالیں گے جس کے بعد سیاسی معاملات معمول پرآجائیں گے۔
ڈائریکٹر سی آئی اے نے کہا کہ روسی صدر جانی اورمعاشی ہونے والے نقصان کے باوجود بھی یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے کافی پرعزم ہیں اور ان کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے جس کی وجہ سے ہی وہ یوکرین پر قابض ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدرولادیمیر پوتن جنگ کے معاملے پرامریکی مدد کا بھی درست طرح سے اندازہ نہیں کر پا رہے۔
ڈائریکٹر ولیم برنزکا تبصرہ ایک ایسے موقع پرسامنے آیا ہے جب بائیڈن انتظامیہ کو یہ یقین ہے کہ چینی قیادت روس کو ہلک ترین ہتھیاردینے پرغور کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرروس کو مہلک ترین ہتھیارمل جاتے ہیں تو یہ کافی خطرناک ہوگا جس کی وجہ سے دنیا کی دو بڑی معشیتوں کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی آجائے گی لیکن امید ہے کہ چین ایسا نہیں کرے گا۔
Comments are closed on this story.