Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ، یوکرین کو40 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان

دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے گئے
اپ ڈیٹ 27 فروری 2023 01:51pm
تصویر: Twitter/KSAMOFA
تصویر: Twitter/KSAMOFA

روس کے حملے کو ایک برس مکمل ہوجانے پرسعودی عرب نے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر40 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مملکت کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے یوکرین پہنچے، جہاں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ان کا استقبال کیا، اس موقع کے پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ ہ نے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور دونوں شخصیات نےعلاقائی، بین الاقوامی امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یادداشت سے متعلق تصدیق کی گئی۔

Saudia Arabia

Saudi foreign minister

Ukraine

President of Ukraine