Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ، تحریک انصاف کے 85 کارکنان اور رہنماؤں نے گرفتاری دے دی

گرفتاریاں دینے والوں میں قابل ذکر رہنما شامل نہیں
اپ ڈیٹ 26 فروری 2023 05:21pm
تصویر: فیس بک/ فائل
تصویر: فیس بک/ فائل

گوجرانوالا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 85 کارکنوں نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دیدی۔

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک، کے پانچویں روز آج گوجرانوالا سے تھریک انصاف کے 85 سے زائد کارکنان و رہنماؤں نے گرفتاری پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق کارکنان کو تھانہ ماڈل اور سی آئی اے تھانے میں رکھا گیا ہے، اور انہیں ضروری کارروائی کے بعد شہر سے باہر منتقل کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گرفتاریاں دینے والوں میں قابل ذکر رہنما شامل نہیں ہے، حال میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے پرویزالہیٰ بھی نظر نہیں آئے اور نہ ہی کوئی بڑی شخصیت سامنے آئی۔ تاہم پولیس کی جانب سے اہم شخصیات کی گرفتاری کے پیش نظر جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل نے لاہور سے گرفتار 77 کارکنوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرفتار افراد پر 3 ایم پی او لگا کر فہرست محکمہ داخلہ کو ارسال کی گئی ہے جبکہ گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار فیضل الحسن چوہان، ذلفی بخاری اور صداقت عباسی سمیت 6 رہنماؤں کو شاہ پور جیل سرگودھا منتقل کردیا گیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے میں راولپنڈی سے رضاکارانہ گرفتاریاں دینے والوں میں 47 افراد کو اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ہے۔

punjab

Gujranwala

Jail Bharo Tehreek