Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات کی تاریخ سے مسیحی برادری متاثر، ازخود نوٹس میں فریق بننے کی درخواست کردی

صدر مملکت کی دی گئی الیکشن کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے، مسیحی برادری
شائع 25 فروری 2023 06:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک کی مسیحی برادری نے سپریم کورٹ لے انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کے معاملے میں فریق بننے کی درخواست کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے 9 اپریل کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا، 9 اپریل کو ایسٹر اور 7 اپریل کو گُڈ فرائی ڈے ہے، یہ دونوں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ہیں۔

مسیحی برادری نے دائر درخواست میں مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ ازخود نوٹس میں فریق بننے کی اجازت دی جائے اور صدر مملکت کی دی گئی الیکشن کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختوبنخوا میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر ازنوٹس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا 9 رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔

Supreme Court of Pakistan

Elections