Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آمدن سے زائد اثاثہ جات: عثمان بزدار اور انکے اہل خانہ کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

28 فروری تک نيب کو عثمان بزدار کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں
شائع 25 فروری 2023 04:48pm
سابق وزیرواعلیٰ عثمان بزدار۔ فوٹو — فائل
سابق وزیرواعلیٰ عثمان بزدار۔ فوٹو — فائل

قومی احتساب بیورو (نيب) لاہور نے سابق وزیراعلیٰ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عثمان بزدار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ کیس، جائیداديں بنانے کے الزام میں نيب لاہور نے عثمان بزدار اور ان کے اہل خانہ کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

نيب لاہور نے صوبہ بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونيو کو مراسلے جاری کرتے ہوئے 28 فروری تک نيب کو عثمان بزدار کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار حفاظتی ضمانت کے باوجود بھی نیب میں 22 فروری کو پیش نہیں ہوئے۔

pti

NAB

Usman Buzdar

lahore