Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل بھرو تحریک: اعظم سواتی کا اسپتال میں میڈیکل چیک جاری

اعظم سواتی اور محمد مدنی کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال پہنچایا گیا
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 02:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماء اعظم سواتی اور محمد مدنی کا بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماء اعظم سواتی اور محمد مدنی کو عدالتی حکم پر میڈیکل چیک اپ کے لئے بہاولپور وکٹوریہ اسپتال پہنچایا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے میڈیکل چیک اپ کے لئے سینئرز ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کا میڈیکل چیک اپ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ کے جاری حکم پر کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مقامی ورکر کی جانب سے ممکنہ تشدد کے پیش نظر دونوں رہنماوں کے میڈیکل چیک اپ کے لئے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی ۔

معزز عدالت نے پی ٹی آئی سینٹر اعظم خان سواتی اور پی ٹی آئی رہنما محمد خان مدنی کو پیر 27 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

لاہور سے جیل بھرو تحریک میں گرفتار اعظم سواتی کو رحمیارخان اور محمد خان مدنی کو بہاولپور سیٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 22 فروری کو لاہور میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی سمیت کئی رہنماؤں اور کارکنوں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

lahore

azam sawati

Jail Bharo Tehreek