Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس مظاہر کیخلاف پریس کانفرنس پر بار کونسل عہدیدار کو توہین عدالت کے مقدمے کا سامنا

جسٹس مسعود عابد نقوی 27 فروری کو کیس کی سماعت کریں گے
شائع 25 فروری 2023 11:21am
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی

لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے جج کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کے معاملے میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی 27 فروری کو کیس کی سماعت کریں گے۔

توہین عدالت کی یہ درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اعلی عدلیہ کے جج کے خلاف پریس کانفرنس توہین عدالت ہے، آئین اور قانون کے تحت اعلی عدلیہ کے جج کو اسکینڈ لائز نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جج کے خلاف پریس کانفرنس انہیں دباؤ میں لانے کا حربہ ہے، چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس جج کے خلاف ثبوت تھے تو صدر مملکت یا سپریم جوڈیشل کونسل کو آگاہ کرتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل کو طلب کرکے قانونی کارروائی کرے۔

press conference

Lahore High Court

Contempt of Court

Supreme Court of Pakistan

justice mazahir ali akbar naqvi

pakistna bar council