Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان نے بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا

عمران خان لاہور سے 28 فروری کو اسلام آباد کی عدالت پیش ہوں گے
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 02:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

ممنوعہ فندنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان 28 فروری کو اسلام آباد جائیں گے جس کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

عمران خان 28 فروری کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد جائیں گے اور اب تک کے شیڈول کے مطابق 28 فروری کو ہی عمران خان واپس لاہور آئیں گے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

اس سے قبل اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم

بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکلاء کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے آرڈر کیا ہے کہ عمران خان 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔

مزید پڑھیں: اگرعمران خان پیش نہیں ہوتے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، جج بینکنگ کورٹ

عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا پس منظر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کے بیان حلفی کو غلط قراردیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرکیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 رکنی بینچ نے ’متفقہ‘ فیصلے میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پرممنوعہ فنڈز لینا ثابت ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی

الیکشن کمیشن نے68 صفحات پر مبنی فیصلے میں قراردیا کہ پی ٹی آئی نے امریکا سے ایل ایل سی فنڈنگ حاصل کی تھی، جبکہ عمران خان نےالیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی جمع کرایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک غلط ڈیکلیریشن دیے۔ پارٹی نے 34 غیرملکیوں اور عارف نقوی سے فنڈزلیے ہیں۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

Banking Court

Prohibited Funding Case