Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

”یوکرین سے فوج نکالی جائے“ - سلامتی کونسل کا روس سے مطالبہ

ہمارے فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کو تباہ کرنا نہیں، روسی سفیر کا جواب
شائع 25 فروری 2023 09:25am
یوکرین کی 40 فیصد آبادی کو امداد، تحفظ کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ - تصویر/ اے یف پی
یوکرین کی 40 فیصد آبادی کو امداد، تحفظ کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ - تصویر/ اے یف پی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس سے یوکرین سے فوری طور پر فوج نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے کہا یوکرین کے لوگوں کے لیے زندگی جنہم بن چکی ہے خونریزی کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کی جامع کوششیں کی جائیں۔

انتونیوگوتیرس نے کہا کہ یوکرین کی 40 فیصد آبادی کو امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے اور روس بھی جنگ کے مہلک نتائج بھگت رہا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ سلامتی کونسل کو عارضی یا مشروط جنگ بندی سے دھوکا نہیں دیا جانا چاہیے اور روس کی حمایت کرنے والوں کو امن کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے۔

چینی سفیر نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن ہتھیار بھیجنے سے بحران بڑھ رہا ہے یوکرین میں امن نہیں آئے گا۔

یوکرینی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ نئی امن تجاویز کو جنرل اسمبلی کے مطالبات سے ہم آہنگ کیا جائے۔

روسی سفیر نے جواب میں کہا ہمارے فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کو تباہ کرنا نہیں ہے۔

russia

china

United Nations

USA

Ukraine