Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم کس پوزیشن پر

پاکستان سپرلیگ 8 میں آج آرام کا دن
شائع 25 فروری 2023 09:09am

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 میں آج آرام کا دن ہے، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور لاہورقلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پی ایس ایل 8 کے ابتدائی 13 میچز ایکشن سے بھرپور رہے، ملتان سلطانز نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے 5 میچز میں سے 4 میچز میں فتح اپنے نام کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری پوزیشن ہے اور اب تک 4 میچز کھیلے جن میں سے 3 میں جیت اپنے نام کی۔

اسی طرح 3 میں سے 2 میچز میں فتح اور بہتر رن ریٹ پر لاہور قلندرز کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے جبکہ پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔

پچھلے سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مایوس کن پرفارمنس جاری ہے، دونوں ٹیموں نے اب تک 5،5 میچ کھیلے اور صرف ایک ایک میچ ہی جیت سکیں۔

اب ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کی بات کی جائے تو ملتان سلطان کے محمد رضوان نے رنز کے انبار لگائے، انہوں نے ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کی بدولت 329 رنز بنائے۔

سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں بھی ملتان سلطانز کے بولر احسان اللہ نے دھوم مچائی اور 5 میچوں میں 12 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Quetta gladiators

Lahore Qalandars

karachi kings

islamabad united

peshawar zalmi

Multan Sultans

points table

PSL 8