Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خان پور: موٹروے ایم 5 پر خوفناک حادثہ، 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پیچھے سے آنے والے ٹرک نے دونوں گاڑیوں کے زخمیوں کو روند ڈالا، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 01:20am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

خان پور میں موٹروے ایم فائیو پر خوفناک حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کار کا ٹائر پھٹنے سے کار اور مسافر بس میں خوفناک تصادم پیش آیا، قریب موجود بس کے مسافر زخمیوں کو ریسکیو کر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے ٹرک نے دونوں گاڑیوں کے زخمیوں کو روند ڈالا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں اب تک 13 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہیں۔

punjab

Rescue

bus accident

khanpur